عالمی کتب میلہ دعوؤں کے بر عکس2بھارتی پبلشرز نمائش میں شریک ہیں

ویزے کے حصول میں ناکامی کے سبب دیگر پبلشرز کتب میلے میں شریک نہیں ہوسکے، نمائش میں شریک پبلشرکاانکشاف


Safdar Rizvi December 10, 2012
اس کتب میلے کی اہم خاصیت یہ ہے کہ یہاں ہرعمرکے افراد نظرآرہے ہیں جواپنے اپنے ذوق مطالعہ کے مطابق کتابیں خریدتے نظر آرہے ہیں. فوٹو: ایکسپریس

پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے تحت آٹھویں کراچی بین الاقوامی کتب میلے میں دعووں کے برعکس صرف2بھارتی پبلشرز''بک فیئر''میں شریک ہوسکے ہیں، وزارت داخلہ کی جانب سے صرف 2بھارتی پبلشرزکوویزے جاری کیے جانے کی اطلاع ہے باقی بھارتی پبلشرزویزے کے حصول میں ناکامی کے سبب کتب میلے میں شامل نہیں ہوسکے۔

واضح رہے کہ 4روزسے ایکسپوسینٹرکراچی میں جاری کتب میلے کاآج پیرکوآخری دن ہے جسے کتابوں سے محبت اورمطالعہ کاذوق رکھنے والے لاکھوں لوگوں کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے تاہم اس کے باوجود حکومت کی جانب سے غیرملکی بھارتی پبلشرزکوویزے کے اجرا کے سلسلے میں پس وپیش سے کام لیاگیا، بھارتی پبلشرزکی کتب میلے میں شرکت کے حوالے سے جب ''ایکسپریس''نے وہاں موجودایک بھارتی پبلشرز ''آرکے اوجھا''سے ملاقات کی توانھوںنے اس امرکااظہارکیاکہ ان کے علاوہ ایک اوربھارتی پبلشر ''بندھو''کتب میلے میں شامل ہوئے ہیں جبکہ باقی کوئی بھارتی پبلشرکتب میلے میں نہیں پہنچ سکا۔

4

ان کاکہناتھاکہ ہفتے وار 2پروازیں دہلی سے لاہورکے لیے آتی ہیں جس میں مزیدکوئی تیسرابھارتی پبلشریہاں نہیں آیا،آر کے اوجھاکاکہناتھاکہ وہ کئی سال سے اس کتب میلے میں شریک ہورہے ہیں تاہم انھوں نے اس سے قبل اس قدررش نہیں دیکھا، یہ پہلا موقع ہے کہ کراچی کے عوام نے بڑی تعدادمیں کتب میلے میں شرکت کی،ان کامزیدکہناتھاکہ اس کتب میلے کی اہم خاصیت یہ ہے کہ یہاں ہرعمرکے افراد نظرآرہے ہیں جواپنے اپنے ذوق مطالعہ کے مطابق کتابیں خریدتے نظر آرہے ہیں،کراچی اور پاکستان کے حالات کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال پران کاکہناتھاکہ ٹارگٹ کلنگ اوردہشت گردی کے حوالے سے جوکچھ بھی سن رکھا تھا اس کا10 فیصد بھی نظرنہیں آتااورحقیقت حال برعکس لگتی ہے۔

مقبول خبریں