پاکستان میں الگ قسم کا ہیپاٹائٹس وائرس جامعہ کراچی کی تحقیق

ہیپاٹائٹس وائرس کی جنیاتی خصوصیات دیگرملکوں سے مختلف ہونے سے درآمدی دوائیں کارگر نہیں،ڈاکٹر ایس ایم شاہد.


Safdar Rizvi December 17, 2012
ہیپاٹائٹس میں مبتلا مریض کے سیل کا عکس جو جنیاتی طور پر دیگر ممالک کے نمونوں سے مختلف ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

جامعہ کراچی کے میڈیکل بائیوٹیکنالوجی شعبے میں کی گئی تحقیق میں پاکستان میں ہیپاٹائٹس پھیلانے والے وائرس کی جین دیگرممالک میں ہیپاٹائٹس وائرس کی جین سے یکسرمختلف ہونے کاانکشاف ہواہے۔

جس کے سبب ملک میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے لیے درآمدکی جانے والی دوائیں کارگرثابت نہیں ہورہی ہیں اورملک میں ہیپاٹائٹس کامرض بتدریج بڑھ رہاہے اس بات کاانکشاف جامعہ کراچی کے ڈاکٹراے کیوخان انسٹیٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ (کے آئی بی جی ای)ڈاکٹرایس ایم شاہد کی جانب سے کی گئی حالیہ تحقیق میں کیاگیاہے جو انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر عابد اظہرکی نگرانی میں مکمل کی گئی تحقیق میں ملک کے مختلف حصوں سے ہیپاٹائٹس کے 500 مریضوں کے خون کے نمونے حاصل کرکے ان پرتحقیق کی گئی ہے۔

02

خون کے ان500 نمونوں پرکی گئی تحقیق سے اس امرکاانکشاف ہواہے کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے مرض کی وجہ بننے والے وائرس کی جنیاتی خصوصیات دنیا کے دیگرممالک میں پائے جانے والے وائرس کی خصوصیات سے مختلف ہیں اوردیگر ممالک میں ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا مریضوں کے خون کے نمونوں میں وہ وائرس شامل ہی نہیں ہے جوپاکستان میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے خون میں شامل ہے۔

ہیپاٹائٹس کے وائرس پرتحقیق کرنیوالے ڈاکٹر عبدالقدیر خان انسٹیٹیوٹ آف بائیو ٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ کے سائنسدان اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹرایس ایم شاہد نے ''ایکسپریس''کو ریسرچ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس مرض میں مبتلا افراد کے خون کے نمونوں میں جووائرس پایاگیاہے اسے ''جینوٹائپ 2'' اور ''سب ٹائپ C''وائرس کانام دیاگیاہے۔

03

یہ وائرس دنیا کے کسی ملک میں ہیپاٹائٹس میں مبتلامریضوں کے خون کے نمونوں میں موجود نہیں ہے، پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کیلیے زیادہ تردوائیں دوسرے ممالک سے درآمد کی جارہی ہیں یہ دوائیں ان ممالک میں پائے جانیوالے ہیپاٹائٹس کے وائرس پراثرانداز ہونے کیلیے بنائی گئی ہیں تاہم پاکستان میں وائرس کی نوعیت تبدیل ہونے کے سبب یہ درآمد کی جانے والی یہ دوائیں مرض کیلیے موثرنہیں ہورہی ہیں جس کے باعث پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے مرض میں بتدریج اضافہ ہورہاہے۔

مقبول خبریں