الویرو پیٹرسن نے میچ فکسنگ کے الزامات کو ماننے سے انکار کردیا

کوئی میچ فکس کیا اور نہ ہی کبھی رشوت قبول کی، الویرو پیٹرسن


Sports Desk November 14, 2016
کرکٹ جنوبی افریقہ کی جانب سے پیٹرسن کو اینٹی کرپشن کوڈ کی 6 خلاف ورزیوں کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

جنوبی افریقہ کے سابق اوپننگ بیٹسمین الویرو پیٹرسن نے کسی بھی قسم کی فکسنگ میں ملوث رہنے کے الزامات سے صاف انکار کردیا۔

وہ کہتے ہیں کہ نہ تو انھوں نے کوئی میچ فکس کیا اور نہ ہی کبھی رشوت قبول کی تاہم ڈومیسٹک ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ میں ان لوگوں کے ساتھ کھیلا ضرور ہوں جوکہ میچ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث تھے۔

گذشتہ روز کرکٹ جنوبی افریقہ کی جانب سے پیٹرسن کو اینٹی کرپشن کوڈ کی 6 خلاف ورزیوں کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اوپر چارجز سے کافی حیران ہیں ، انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ کم سے کم ایک اور ایسے پلیئر کوبھی جانتے ہیں جس کو کرکٹ جنوبی افریقہ نے ابھی تک شامل تفتیش نہیں کیا۔

مقبول خبریں