دراز بلیک فرائیڈے کے 80 فیصد ڈسکاؤنٹ پر ایزی پے اور دیگر پیمنٹ پارٹنرز کا مزید رعایت کا اعلان

دراز ویب سائٹ کی جانب سے ’ بلیک فرائیڈے2015‘ کی شاندار کامیابی کے بعد 25 نومبر کو حاصل کیجئے ناقابلِ یقین رعایت۔


November 22, 2016
ایزی پے کے علاوہ بلیک فرائیڈے پر درج ذیل کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز رکھنے والے صارفین تمام کیٹگریز کی خریداری میں اضافی ڈسکاؤنٹ حاصل کرسکتےہیں۔

دراز پی کے (Daraz.pk) کی ویب سائٹ بلیک فرائیڈے 2015 نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی اور اب بلیک فرائیڈے 2016 کے لیے زونگ کے تعاون اور ایزی پے کی سہولت کے ساتھ 80 فیصد تک ڈسکاؤنٹ فراہم کیا جارہا ہے ۔

پاکستانی تاریخ میں اب تک یہ سب سے بڑا غیر معمولی آن لائن شاپنگ ایونٹ ہوگا جس میں نہ صرف 80 فی صد تک کی زبردست رعایت دی جارہی ہے بلکہ اس میں شریک پیمنٹ پارٹنرز کی جانب مزید 20 فیصد ڈسکاؤنٹ بھی فراہم کیا جارہا ہے۔ ادائیگی کے ان پارٹنرز میں ایزی پے، اسٹینڈرڈ چارٹر بینک، میزان بینک، ایم سی بی اور جے ایس بینک شامل ہیں۔

اپنے صارفین کے اطمینان کے لیے دراز (Daraz.pk) انہیں آسان، باسہولت اور بہترین شاپنگ تجربہ فراہم کرتا رہا ہے۔ رقم کی ادائیگی کے محفوظ اور آسان طریقے آن لائن شاپنگ کا اہم حصہ رہے ہیں۔ اسی لیے دراز (Daraz.pk) اپنی سہولیات کو مسلسل بہتر بناتے ہوئے اب ادائیگیوں کے کئی پلیٹ فارم پیش کررہا ہے تاکہ صارفین سکون و اطمینان کے ساتھ آن لائن خریداری کرتے رہیں۔

دراز (Daraz.pk) کی جانب سے پیمنٹ کے تمام تر طریقے پیش کئے جارہے ہیں جن میں کیش آن ڈلیوری( سی او ڈٰی)، آن لائن کارڈ پیمنٹ اور انٹرنیٹ بینک ٹرانسفر ( آئی بی ایف ٹی) شامل ہیں اور سب کے سب دراز پی کے (Daraz.pk) کی جانب سے زونگ بلیک فرائیڈے 2016 پر خریداری کے لیے بہت آسانی سے استعمال کئے جاسکتے ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان میں آن لائن پیمنٹ کی سب سے پہلی اور بھرپور سروس، ایزی پے بھی دراز (Daraz.pk) کا پارٹنر ہے اور یہ دونوں ایک بار پھر مل کر حیرت انگیز آفرز کے ساتھ ملک میں ڈجیٹل انقلاب لارہے ہیں اور جو زونگ بلیک فرائیڈے کی صورت میں آپ کے سامنے ہے۔



ایزی پے سے اضافی ڈسکاؤنٹ کیسے حاصل کیا جائے

ایزی پے پاکستان کی پہلی مکمل آن لائن پے منٹ سروس ہے جسے پاکستان بھر سے کوئی بھی اور کہیں سے بھی ای کامرس کے لیے باسہولت اور محفوظ انداز میں استعمال کرسکتا ہے۔ کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ رکھنے والے صارفین یا ایزی پیسہ موبائل اکاؤنٹ کے حامل افراد زونگ بلیک فرائیڈے کے موقع پر براہِ راست خریداری کرکے اضافی ڈسکاؤنٹس کے اہل ہوسکتے ہیں۔

اسی طرح صارفین ملک بھر میں موجود ایزی پیسہ کی 75000 شاپس سے ایزی پے ٹوکن کے ذریعے بھی آن لائن خریداری کرتے ہوئے حیرت انگیز اضافی ڈسکاؤنٹ حاصل کرسکتے ہیں جو پہلے سے فراہم کردہ 80 فیصد تک کے ڈسکاؤنٹ میں مزید 20 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اضافہ کردیتا ہے۔

ایزی پے سے مزید ڈسکاؤنٹس کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں کِلک کیجئے



ایزی پیسہ پرکیسے رجسٹر ہوں

  1. *345*3737# ڈائل کیجئے

  2. آپ کو PIN بنانے کے لیے ایک ایس ایم ایس موصول ہوگا

  3. اب PIN کے لیے *786# ڈائل کیجئے

  4. 5 ہندسوں پر مشتمل PIN شامل کیجئے ، کنفرم کرکے دوبارہ PIN لکھئے۔

  5. اب آپ کا ایزی پیسہ اکاؤنٹ ایکٹو ہوچکا ہے اور اس تک رسائی کے لیے *786# ڈائل کیجئے۔


اینڈروئڈ اسمارٹ فون استعمال کرنے والے آسانی سے ایزی پے موبائل اکاؤنٹ ایپ اپنے فون پر ڈاؤن لوڈ کرکے دراز (Daraz.pk) کے بلیک فرائیڈے 2016 پر ایزی پے ڈسکاؤنٹ کے اہل ہوسکتے ہیں۔ نہ صرف 25 نومبر کے اہم روز کے لیے بلکہ 22 نومبر کو شروع ہونے والی پری سیل کے لیے بھی ڈسکاؤنٹ حاصل کرسکتےہیں۔

ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کے ذریعے اضافی 20 فیصد ڈسکاؤنٹ حاصل کرنے کے لیے

ایزی پے کے علاوہ بلیک فرائیڈے پر درج ذیل کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز رکھنے والے صارفین تمام کیٹگریز کی خریداری میں اضافی ڈسکاؤنٹ حاصل کرسکتےہیں۔

  • اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اور میزان بینک کے کارڈز پر اضافی 15 فیصد ڈسکاؤنٹ

  • جے ایس اور ایم سی بی بینک پر اضافی 15 فیصد ڈسکاؤنٹ


اپنے صارفین کے لیے دراز(Daraz.pk) پہلے ہی زونگ بلیک فرائیڈے 2016 پر حیرت انگیز ڈیلز فراہم کررہا ہے۔ اس سے بڑھ کر ایزی پے اور اوپر دیئے گئے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز سے ادائیگیوں کے بعد آن لائن شاپنگ پر اضافی ڈسکاؤنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔



اس سال بلیک فرائیڈے سے ذیادہ سے ذیادہ مستفید ہونے کے لیے ہمارا مشورہ ہے کہ ابھی اور اسی وقت ان باتوں پر عمل کیجئے۔

اپنے بینک کو فون کرکے کہیے کہ وہ آپ کے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کو آن لائن ٹرانزیکشن کے لیے آج ہی ایکٹو کردے۔

  • اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے تمام ایس سی بی کارڈز آن لائن شاپنگ کے لیے پہلے ہی موزوں اور ایکٹو ہیں۔ اگر آپ کو ایس سی بی سے کوئی مدد درکار ہے تو ان کی ہیلپ لائن 111-002-002 پر کال کرکے رہنمائی لے سکتے ہیں۔

  • میزان بینک میں کے رابطے کا جو نمبر آپ نے دیا ہے اس سے 111-331-331 اور 111-331-332 کی ہیلپ لائنوں پر فون کی جاسکتا ہے۔ آگر آپ کو ایم سی بی سے مدد درکار ہے تو ان کی ہیلپ لائن کا نمبر ہے 111-000-622۔

  • جے ایس بینک کے تمام ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ ازخود آن لائن شاپنگ کے اہل ہیں۔ تاہم مدد کے لیے ان کی ہیلپ لائن 0800-011-22 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔


اس کے بعد آئی بی ایف ٹی سہولت ایکٹیویٹ کرائیے۔

آج ہی دراز ایپ ڈاؤن لوڈ کیجئے جس میں اضافی ڈسکاؤنٹ کے آپشن دستیاب ہیں۔

25 نومبر کے بڑے اور خاص دن سے قبل، دراز(Daraz.pk) ایپ پری سیل کا آغاز 22 نومبر سے ہورہا ہے اور آپ دوسروں سے پہلے ڈیلز اور اضافی ڈسکاؤنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ ایپ پری سیل کی راہ بلیک فرائیڈے تک جاتی ہے جہاں مخصوص برانڈز اور کیٹگریز میں 25 نومبر تک زبردست سیل اور ڈسکاؤنٹس موجود ہیں۔

مقبول خبریں