فاسٹ بولرز کو غیرضروری قوانین اور ضابطوں میں نہ الجھایا جائے شعیب اختر

70 اور 80 کی دہائی کی بولنگ اور لیجنڈز کو اس لیے یاد کرتا ہے کہ اس وقت لڑائی گراؤنڈ کے وسط میں ہوتی تھی، شعیب اختر


Sports Desk November 27, 2016
تب قانونی پابندی بہت کم تھیں۔ سابق سپر اسٹار فاسٹ بولر وسیم اکرم نے شعیب اختر کی بات کا لب لباب بتاتے ہوئے کہا کہ آپ ایک پیسر کو سدھار نہیں سکتے۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے آئی سی سی سے مطالبہ کیاکہ وہ فاسٹ بولرز کو غیرضروری قوانین اور ضابطوں کے شکنجے میں نہ کسے۔ انھوں نے کہا کہ جب آپ فاسٹ بولنگ کریں تو پسینے میں شرابور ہوجاتے اور ہانپنا شروع کردیتے ہیں، آپ کے دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے، ایسے میں آئی سی سی ایک فاسٹ بولر سے کیا چاہتا ہے؟ اس کو کیسا ردعمل دینا چاہیے؟۔

شعیب اخترنے کہا کہ ہر کوئی 70 اور 80 کی دہائی کی بولنگ اور لیجنڈز کو اس لیے یاد کرتا ہے کہ اس وقت لڑائی گراؤنڈ کے وسط میں ہوتی تھی، میچ ونرز کا میچ ونرز سے مقابلہ ہوتا تھا تب قانونی پابندی بہت کم تھیں۔ سابق سپر اسٹار فاسٹ بولر وسیم اکرم نے شعیب اختر کی بات کا لب لباب بتاتے ہوئے کہا کہ آپ ایک پیسر کو سدھار نہیں سکتے، وہ کوئی پالتو جانور نہیں ہوتا کہ آپ کے احکام کی تعمیل کرے۔

مقبول خبریں