- آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
- فیصل آباد میں شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
- لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خراسانی گروپ کا کارندہ گرفتار
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: فتح کو ترسی پاکستان ٹیم نے جیت کا ذائقہ چکھ لیا
- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت بند کردی
- پاکپتن میں سفاک شوہر اور سسرالیوں نے گھر نام نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے دیا
- ایران نے امریکی و برطانوی حکام اور کمپنیوں پر پابندی لگادی
- محمود اچکزئی کا سابق نگران وزیر اور ڈی سی کوئٹہ کو 20 ارب ہرجانے کا نوٹس
- مینڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے نواز شریف وزارت عظمی سے پیچھے ہٹ گئے، محمد زبیر
- آڈیو لیکس کیس، آئی بی کا بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- لاہور: پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل
- کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع منظور
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی
اسلام آباد: سبکدوش آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے پاک فوج کی کمان جنرل قمر جاوید باجوہ کے سپرد کردی۔
جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں پاک فوج کی کمانڈ میں تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکا اللہ، ایئر فورس چیف سہیل امان اور پاک فوج کے کور کمانڈرز سمیت اعلیٰ ترین افسران کے علاوہ وفاقی وزرا خواجہ آصف،عبدالقادر بلوچ ،مریم اورنگزیب سمیت دیگر پارلیمینٹرینز، غیر ملکی سفرا اور سفارت خانوں میں تعینات ملٹری اتاشی نے شرکت کی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کامیاب ترین سپہ سالار کے تین سالہ دور کی تصویری جھلکیاں
تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے جنرل راحیل شریف اور کمان سنبھالنے والے جنرل قمر جاوید باجوہ کو سلامی پیش کی۔ جنرل راحیل شریف اور جنرل قمر جاوید باجوہ نےگارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ گارڈ آف آنر میں این ایل آئی، فر نٹیئر فورس اور سندھ رجمنٹ کےجوان شامل تھے۔ بعد ازاں جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو روایتی چھڑی پیش کرکے پاک فوج کی کمان ان کے حوالے کی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: تحمل کی پالیسی کوکمزوری سمجھنا بھارت کیلیے خطرناک ہوگا، جنرل(ر)راحیل شریف
پاک فوج کی کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج کی قیادت بہت بڑا اعزازتھا، میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ دنیا کی بہترین فوج کی قیادت کا اعزاز بخشا، ہر فیصلہ کرتے ہوئے قومی مفاد کو ترجیح دی اور قومی مقاصدحاصل کرنے کے لئے اپنی اور فوج کی صلاحیتیں بروئے کار لایا۔ بلوچستان اور کراچی میں امن کا قیام ہو یا سی پیک ہرجگہ کامیابی حاصل کی، پاک فوج نے ضرب عضب میں وہ معیار قائم کئےجن کی مثال عصرحاضرمیں نہیں ملتی، اس کامیاب سفر میں رینجرز،پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نےاہم کرداراداکیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: او کے جنرل باجوہ بیسٹ آف لک، سابق آرمی چیف کے الوداعی کلمات
تقریب سے قبل جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل راحیل شریف نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہدا کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جب کہ جنرل راحیل شریف کو پاک فوج کے اعزازی دستے نے سلامی دی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: راحیل شریف نے فوج کی کمان چھوڑتے ہی آرمی ہاؤس کوبھی خیرآباد کہہ دیا
پاک فوج کی کمانڈ کی تقریب کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، جی ایچ کیو کے قریب واقع سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل ہے، مال روڈ اور ملحقہ شاہراہوں کو آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا تھا جب کہ بلند عمارتوں پر فوجی جوان تعینات تھے۔ اس کے علاوہ کئی علاقوں میں موبائل فون سروس بھی معطل رہی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کے 16 ویں سربراہ ہیں اور بلوچ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے چوتھے آرمی چیف ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔