44امیدوار سول جج کی اسامی کیلیے منتخب کرلیے گئے

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 22 دسمبر 2012
دستاویزات کی جانچ کے بعد کامیاب امیدواروں کی تقرری کے لیے سفارشات جلد حکومت سندھ کوارسال کردی جائیں گی. فوٹو: فائل

دستاویزات کی جانچ کے بعد کامیاب امیدواروں کی تقرری کے لیے سفارشات جلد حکومت سندھ کوارسال کردی جائیں گی. فوٹو: فائل

کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں5 رکنی سلیکشن بورڈ نے سندھ میں 44 سول ججز کی تعیناتی کے لیے امیدواروں کی  منظوری دیدی ہے۔

دستاویزات کی جانچ کے بعد کامیاب امیدواروں کی تقرری کے لیے سفارشات جلد حکومت سندھ کوارسال کردی جائیں گی ، سندھ میں سول ججزو جوڈیشل مجسٹریٹ کیلیے 1598امیداواروں نے درخواست دی جبکہ اہل قراردیے گئے 1194امیدواروں میں سے 1104 نے تحریری امتحان میں شرکت کی جبکہ 326 کامیاب قرارپائے۔

زبانی امتحان میں 321 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 178 نے کامیابی حاصل کی، چیف جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سلیکشن بورڈ نے ٹاپ 44 امیدواروں کوکامیاب قراردیا ہے ، صوبے میں 60 سے زائد سول ججوںکی اسامیاں خالی ہیں، سلیکشن بورڈ میں جسٹس مقبول باقر،جسٹس فیصل عرب،جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس غلام سرورکورائی شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔