راولا کوٹ میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعرات 12 جنوری 2017
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق فارورڈ کہوٹہ سے ہے. فوٹو: فائل

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق فارورڈ کہوٹہ سے ہے. فوٹو: فائل

راولا کوٹ: ہجیرہ کے مقام پر مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے خاتون اور بچی سمیت 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسافر بس راولپنڈی سے کہوٹہ جا رہی تھی کہ ہجیرہ کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے پھسلن کے باعث گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں خاتون اور بچی سمیت 5 افراد جاں بحق اور 23 افراد زخمی ہو گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: راولاکوٹ جانے والی مسافر وین کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق

ریسکیو کے اہلکاروں اور مقامی افراد نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق فارورڈ کہوٹہ سے ہے۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔