WASHINGTON:
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کرکٹرز کے بغیر بی پی ایل کرانے کا اعلان کردیا ہے۔
دورہ پاکستان کے لئے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈکی وعدہ خلافی اورٹرکاؤ پالیسی سے تنگ آکرپی سی بی نے پاکستانی کرکٹرزکوبی پی ایل کھیلنےسےروک دیاہے اس سلسلے میں منگل کی رات پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو ایک بار پھر ای میل پیغام میں اپنے 26 کرکٹرز کو این او سی دینے سے انکار کردیا۔
دوسری بنگلہ ٹی ٹونٹی لیگ جمعرات کو دو میچوں سے باقاعدہ شروع ہو جائے گی،لیگ کے لئے فرنچائزڈ ٹیموں نے 20 دسمبر کوکھلاڑیوں کی بولی لگائی تھی،پاکستان کے 57 کرکٹرز کے نام بھیجے گئے تھےجن میں سے26 کو مختلف ٹیموں نے خریدا،پاک بنگلہ کرکٹ تعلقات میں دراڑیں پڑنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی کھلاڑیوں کوبھی کروڑوں روپےسےہاتھ دھوناپڑٰیں گے۔
بنگلہ دیش پریمئرلیگ میں پہلے نمبر پر بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کےلئے 3 لاکھ 65 ہزار ڈالرز کی بولی لگائی گئی تھی دوسرےنمبر پر پاکستان کے عمران نذیر کو چٹاگانگ کنگز نے 2 لاکھ 80 ہزار ڈالرز میں خریداجب کہ شاہد آفریدی تیسرے نمبر پر تھے جنہیں دفاعی چیمپئن ڈھاکہ گلیڈی ایٹرز نے 2 لاکھ 75 ہزار ڈالرزمیں لیا ۔ان کےعلاوہ محمد حفیظ، سعید اجمل، کامران اکمل سمیت ان کرکٹرز کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا جو پی سی بی کے سنٹرل کنٹریکٹ میں توشامل نہیں ہیں لیکن آئی سی سی کے رولز کےمطابق اپنے کرکٹ بورڈ سے این او سی لینے کے پابندہیں۔