ڈبلیو ڈبلیو ای میں لحیم شحیم پہلوانوں کے مقابلے کی تاب نہ لا کر رنگ ٹوٹ گیا

رنگ ان کے اس حملے کو برداشت نہ کرسکی اور ٹوٹ گئی۔


Sports Desk April 20, 2017
رنگ ان کے اس حملے کو برداشت نہ کرسکی اور ٹوٹ گئی۔ فوٹو : فائل

ڈبلیو ڈبلیو ای میں رنگ 2 لحیم شحیم پہلوانوں کے درمیان مقابلے کی تاب نہ لا کر ٹوٹ گیا۔

ڈبلیو ڈبلیو ای میں مقابلے کے دوران ان دونوں لحیم شحیم پہلوانوں کی تاب نہ لا کر رنگ ٹوٹ گیا۔ مقابلے کے دوران اسٹرومین نے بگ شو کو رنگ کے اوپر والے رسے پر پھینک کر زور لگایا مگر رنگ ان کے اس حملے کو برداشت نہ کرسکی اور ٹوٹ گئی، جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان مقابلہ بغیر کسی نتیجے کے ختم کردیا گیا۔

واضح رہے کہ دونوں لحیم شحیم پہلوانوں براؤن اسٹومین اور بگ شو کا قد 7، 7 فٹ ہے۔

مقبول خبریں