- آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- گلیڈی ایٹرز، یونائیٹڈ نے اچانک پریکٹس سیشنز منسوخ کردیئے
- بھارت میں باپ نے بچے کو جنم دیدیا
- ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کا مذاق اڑانے پر چارلی ہیبڈو کو سخت تنقید کا سامنا
- شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق
- بھارت میں 14 فروری ’گائے کو گلے لگانے‘ کے دن کے طور پر منایا جائے گا
- عام انتخابات؛ مسائل کا حل عوامی فیصلے ہی سے ممکن ہے، چیف جسٹس
- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے میں اموات 16 ہزار سے تجاوز کرگئیں
- وزیرخزانہ آئی ایم ایف مذاکرات میں پیشرفت، اصلاحات پر اتفاق ہوگیا
- پی ایس ایل8 کیلئے نئی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
- ترکیہ میں 68 گھنٹے بعد ملبے تلے دبے بچے کو زندہ نکال لیا گیا، ویڈیو وائرل
- پختونخوا ضمنی الیکشن؛ پی ٹی آئی نے مستعفی ارکان دوبارہ میدان میں اتار دیے
- الیکشنز میں پارٹی کو مہنگائی بہا لے جائیگی، لیگی ارکان نے وزیراعظم کو بتادیا
- پاکستان میں بڑے زلزلے کے امکانات ہیں، ٹیکنالوجی پیشگوئی کے قابل نہیں، محکمہ موسمیات
- میسی کے بھائی نے اسپینش فٹبال کلب بارسلونا سے معافی مانگ لی، مگر کیوں؟
- کراچی پولیس کارکردگی دکھانے کیلیے ملزمان کی بار بار گرفتاری ظاہر کرنے لگی
- سوتیلی بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
- کراچی میں پراسرار جاں بحق 18 افراد کی قبر کشائی کا فیصلہ
- شمالی کوریا نے نیا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل پیش کر دیا
- ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی کے ساتھ کاروباری دِن کا آغاز
عمران خان دہشت گردی سمیت سنگین مقدمات میں اشتہاری ہیں، دانیال عزیز

نعیم الحق کو کھلا چیلنج کرتا ہوں کہ اگر ان میں ہمت ہے تو میرے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کریں، دانیال عزیز۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف دہشت گردی سمیت درجنوں سنگین ترین مقدمات درج ہیں اور وہ اشتہاری ہیں۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے متعدد تھانوں میں عمران خان کے خلاف سینکڑوں مقدمات درج ہیں اور کئی مقدمات میں انہیں اشتہاری بھی قرار دیا جاچکا ہے جب کہ ایک مقدمے میں تو تفتیشی ٹیم نے چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی رو سے دہشت گردی کی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست بھی کی، 3 سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود آج تک کسی ایف آئی آر پر کارروائی یا تحقیقات نہیں کی گئی بلکہ عمران خان کو ایک نوٹس بھی جاری نہیں کیا جاسکا، بتایا جائے کہ اس عمل کو آج تک کیوں اور کس نے روکا؟
اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان اور جہانگیر ترین کو بے نقاب کر کے چھوڑیں گے
دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ ملک میں کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے، ہم نہیں چاہتے کہ ملک کے قانونی اور آئینی اداروں پر کوئی بھی شخص ایسا مسلط ہو جائے جس سے اداروں کی کارگردگی متاثر ہو۔ عمران خان کے خلاف تحقیقاتی کمیٹی کے احکامات جاری ہو چکے ہیں تو اس پر عملددرآمد کیوں نہیں ہو رہا، اس معاملے کو پارلیمنٹ میں بھی اٹھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے سنگین ترین جرائم کی نشاندہی اور ان مقدمات کے چالان بھی مکمل ہو چکے ہیں جن میں انہیں اشتہاری بھی قرار دیا جا چکا ہے لہذا میڈیا کو بھی چاہیئے کہ ایک اشتہاری ملزم کو کوریج نہ دے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: جہانگیر ترین کے جہاز میں بیٹھ بیٹھ کرعمران خان کا دماغ چل گیا ہے
مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ عمران خان نے متعدد بار حکومت کے علاوہ الیکشن کمیشن پر بھی الزامات لگائے جس میں کہا گیا کہ حکومت الیکشن کمیشن کو پیسے دیتی ہے جب کہ چئیرمین ایف بی آر کے حوالے سے کہا گیا کہ وہ رشوت لے کر 25 کروڑ روپے ماہانہ بیرون ملک بھیجتے ہیں، لیکن ہم جب بمع ثبوت بات کرتے ہیں تو ہمیں ہتک عزت کا دعوے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نعیم الحق کو کھلا چیلنج کرتا ہوں کہ اگر ان میں ہمت ہے تو میرے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کریں، ایسا کبھی نہیں ہو گا کیوں کہ ان کے وکلا نے بتا دیا ہے کہ دانیال عزیز نے ساری باتیں سچ کی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔