ہمیں اپنی توجہ چیمپئنز ٹرافی پر مرکوز رکھنے دیں وارنر کا اپنے بورڈ سے مطالبہ

اگر سی اے واقعی یہ چاہتا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی جیتیں تو اسے اس موقع پر اس طرح کی ویڈیو جاری نہیں کرنا چاہیے تھی، اوپنر


Sports Desk June 09, 2017
اگر سی اے واقعی یہ چاہتا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی جیتیں تو اسے اس موقع پر اس طرح کی ویڈیو جاری نہیں کرنا چاہیے تھی، اوپنر۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: آسٹریلوی نائب کپتان اور اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے اپنے بورڈسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو توجہ چیمپئنز ٹرافی پر مرکوز رکھنے دے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ایک ویڈیو ریلیز کی گئی ہے جس کا مقصد کھلاڑیوں کو ریونیو میں حصہ مانگنے کی ضد چھوڑنے پر راضی کرنا ہے، اس پر وارنر نے یہ سوال اٹھادیا ہے کہ بورڈ کھلاڑیوں کو چیمپئنز ٹرافی جیتنے میں مدد دینا چاہتا ہے یا نہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر سی اے واقعی یہ چاہتا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی جیتیں تو اسے اس موقع پر اس طرح کی ویڈیو جاری نہیں کرنا چاہیے تھی، ہمیں ایک اہم میچ میں انگلینڈ کا سامنا کرنا ہے، اس طرح کی چیزیں میچ یا ٹورنامنٹ کے بعد تک بھی مؤخر کی جاسکتی تھیں۔

مقبول خبریں