ریڈیو کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

ریڈیو کا عالمی دن منانے کا مقصد اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔


تفریح اور معلومات کے لیے ریڈیو کا کردار انتہائی اہم ہے فوٹو : فائل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریڈیو کا عالمی دن منایا جارہا ہے ریڈیو معلومات کا بہترین ذریعہ ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے دور میں بھی ریڈیو کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں کیا جاسکتا ۔

یونیسکو دنیا بھر میں ریڈیو کے عالمی دن کو منانے کے لیے بھر پور اقدامات کررہا ہے اور یہ دن اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ ریڈیو کے ذریعے معلومات تک رسائی کے علاوہ بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بھی کام کیا جاسکتا ہے ریڈیو معلومات کا ذریعہ ہے لیکن تفریح کے لیے بھی ریڈیو کا کردار انتہائی اہم ہے پاکستان ریڈیو بھی معلومات کا ذریعہ ہے اوراپنی معیاری خبروں اور پروگرام کی وجہ سے ریڈیو آج بھی عوام میں بے حد مقبول ہے۔

مقبول خبریں