زیرو ریٹنگ کے ناجائز استعمال کا الزام مایوس کن ہے ساجد سلیم

بیوروکریسی سابقہ نظام بحال کرکے کرپشن کے راستے کھولنا چاہتی ہے، سازش ناکام بنادینگے۔


Business Reporter February 21, 2013
چیئرمین ایف بی آرمسائل کے حل کیلیے اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس بلائیں، چیئرمین پریگمیا فوٹو: فائل

مقامی ٹیکسٹائل سیکٹر کے تمام شعبوں پر زیروریٹنگ سیلزٹیکس ریجیم کے ناجائز استعمال اور فراڈ کے الزامات عائد کرنے سے پوری ٹیکسٹائل انڈسٹری میں مایوسی پھیل گئی ہے۔

پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس ایسوسی ایشن (پریگمیا) کے مرکزی چیئرمین ساجد سلیم منہاس نے کہا ہے کہ اگر عائد کردہ الزامات میں صداقت ہے تو ایف بی آر شعبہ ٹیکسٹائل کی تمام صنعتوں کی نمائندہ تنظیموں کو طلب کرکے استفسار کرتا، پوری ٹیکسٹائل انڈسٹری اس امر سے بخوبی آگاہ ہے کہ بیوروکریسی گزشتہ چند سال سے زیروریٹنگ سیلزٹیکس ریجیم ختم کرنے کی جدوجہد کررہی ہے تاکہ سابقہ نظام بحال ہو سکے اور کرپشن کے راستے دوبارہ کھل سکیں.



ایف بی آر حکام کی خواہش ہے کہ چھوٹی وبڑی صنعتوں کا تمام سرمایہ صرف ریفنڈ میں پھنسا رہے تاکہ ان صنعتوں کے مالکان اپنے ریفنڈز کے حصول کیلیے ایف بی آر کے چکر لگاتے رہیں لیکن پاکستان کی پوری ٹیکسٹائل انڈسٹری بیوروکریسی کے ان منفی عزائم سے بخوبی آگاہ ہے۔

جس کیخلاف پوری انڈسٹری متحد ہے اور بیوروکریسی کی ایسی تمام منفی سازشوں کو ناکام بنادی جائیگی۔ انہوں نے چیئرمین ایف بی آر پر زور دیا کہ وہ اس ضمن میں تمام مسائل کے حل کے لیے متعلقہ ایسوسی ایشنز پر مشتمل گول میزکانفرنس کا انعقاد کریں تاکہ تفصیلی بحث اور مناسب اقدامات کے ذریعے ایکشن پلان ترتیب دیا جاسکے۔

مقبول خبریں