سری لنکا کو پال ایڈمز جیسے منفرد بولنگ ایکشن کا حامل اسپنر مل گیا

نوجوان سری لنکن بولر پال ایڈمز کے انداز سے یہ کام دائیں ہاتھ سے انجام دے رہے ہیں۔ فوٹو : فائل


Sports Desk November 14, 2017
نوجوان سری لنکن بولر پال ایڈمز کے انداز سے یہ کام دائیں ہاتھ سے انجام دے رہے ہیں۔ فوٹو : فائل

سری لنکا کو سابق جنوبی افریقی اسپنر پال ایڈمز سے مشابہ کیون کوتھ تھیگوڈو کا منفرد بولنگ ایکشن مل گیا۔

سری لنکا کے انڈر19 ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل کیون کوتھ تھیگوڈو کا منفرد بولنگ ایکشن سابق جنوبی افریقی اسپنر پال ایڈمز سے مشابہ ہے، ایڈمز بائیں ہاتھ کومنفرد انداز سے گھمانے کے بعد گیند ڈیلیور کرتے تھے۔ نوجوان سری لنکن بولر بالکل اسی انداز سے یہ کام دائیں ہاتھ سے انجام دے رہے ہیں۔

18 سالہ لیگ اسپنر کا تعلق گال کے قریب واقع قصبے یوناواٹانا سے ہے، کوالالمپور میں جاری ایونٹ میں کیون نے افغانستان کیخلاف میچ میں حصہ لیا جس میں وہ 8 اوورز میں 29 رنز کے عوض ایک وکٹ لے پائے، ان کے تابناک مستقبل کی پیشگوئی کی جا رہی ہے۔

مقبول خبریں