ڈرائیونگ کی اجازت کیلیے سعودی خواتین آج کاریں چلائیں گی

شریعہ قوانین کے مبہم ہونے کافائدہ اٹھانے والی خواتین کیخلاف کارروائی ہوگی،حکام


News Agencies October 26, 2013
سوشل میڈیا میں چلائی گئی اس مہم میں 11ہزار سے زائدخواتین نے تنظیم کے اعلامیے پر دستخط کر رکھے ہیں۔فوٹو: فائل

سعودی خواتین کے حقوق کی علمبردارایک تنظیم نے خواتین کوکارڈرائیونگ کی اجازت کاحق لینے کیلیے آج کاریں چلانے کیلیے خواتین گھروں سے باہر آئیں۔

سوشل میڈیا میں چلائی گئی اس مہم کے دوران بیشترسعودی خواتین نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا اور11ہزار سے زائدخواتین نے اس تنظیم کے اعلامیے پر دستخط کر رکھے ہیں۔دوسری طرف سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے پابندی کے باوجودگاڑی چلانے والی خواتین کو انتباہ کیاہے کہ اگرانھوں نے پابندی پرعمل نہ کیاتو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



العریبیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے کہاہے کہ یہ خواتین ٹریفک کے حوالے سے سعودی عرب میں نافذاسلامی شریعہ قوانین کے مبہم ہونے کافائدہ اٹھاتے ہوئے خواتین کیلیے اس حق کے حصول کی کوشش میں ہیں،خواتین کا گاڑی چلانا ایک غیر قانوی طرز عمل ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے یہ سخت انتباہ جدہ میں علمااور مذہبی اسکالرزکے احتجاج کے بعدجاری کیا گیاہے۔ادھر نیویارک میں عالمی حقوق انسانی گروپ نے سعودی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی جائے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر فلپ لیوتھر نے کہا ہے کہ یہ بات حیران کن ہے کہ آج 21ویں صدی میں بھی سعودی حکام خواتین کواپنی گاڑی چلانے کی اجازت نہیں دیتے۔

مقبول خبریں