دہشتگردوں کی جانب سے حملے کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے، آرمی چیف

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 دسمبر 2013
آرمی چیف نے وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کی یادگار پر حاضری بھی دی ۔ فوٹو: فائل

آرمی چیف نے وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کی یادگار پر حاضری بھی دی ۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاک فوج حکومت کی زیر قیادت جاری امن عمل کی مکمل حمایت کرتی ہے تاہم دہشت گردوں کی جانب سے حملے کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر پشاور نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کی یادگار پر حاضری دی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

دورے کے دوران آرمی چیف کو مختلف آپریشنل، تربیتی اورانتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے مالاکنڈ ڈویژن اور فاٹا میں جاری ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی، دورے کے دوران انہوں نے حکومت کی زیر قیادت جاری امن عمل کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملے برداشت نہیں کئے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔