بالی ووڈ میں جسے انگریزی نہ آئے اسے ہندی فلموں میں کام مشکل سےملتا ہے کنگنا رناوت

10 سال پہلے انگریزی کا ایک لفظ بھی نہیں بول پاتی تھی لیکن آج میں بالکل تبدیل ہوچکی ہوں، کنگنا رناوت


ویب ڈیسک October 11, 2015
خواتین کو اپنے حقوق کے لیے کسی کا انتظار نہیں کرنا چاہیے بلکہ اس کے لیے خود کھڑا ہونا چاہیئے،اداکارہ:فوٹو:فائل

KARACHI: بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں ہندی فلموں میں کام کے لیے اگرکسی اداکار کو انگریزی بولنا نہ آتی ہو تو اسے برا سمجھا جاتا ہے اور اسے کام بھی مشکل سے ہی ملتا ہے۔

لندن میں خواتین سے متعلق عالمی سیمینارسے خطاب کے دوران کنگنا رناوت نے کہا کہ آج وہ جس مقام پرہیں وہ انہیں آسانی سے نہیں ملا،اس کے لئے انہوں نے بہت محنت کی ہے،اپنے کیرئیرکے آغاز میں انہیں انگریزی کا ایک لفظ بھی نہیں آتا تھا لیکن اب وہ بہت تبدیل ہوچکی ہیں، جیسی نظر آتی ہیں وہ اپنے کیرئیر کے آغاز پر ایسی بالکل بھی نہ تھیں، انہیں یہاں تک پہنچنے میں 10 سال لگے ہیں لیکن اس دوران انہوں نے کبھی بھی اپنے متعلق سوچ کو تبدیل نہیں کیا۔

کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ برطانیہ یا کسی دوسرے ملک میں اگر کسی اداکار کو انگریزی نہ آئے تو اسے برا خیال نہیں کیا جاتا لیکن بھارتی فلم نگری میں کوئی اداکارکتنا بھی باصلاحیت ہو اگراسے انگریزی نجہ آئے تواسے کام بھی مشکل سے ہی ملتا ہے۔ خواتیین کے حقوق سے متعلق انہوں نے کہا کہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ خواتین کو اپنے حقوق کے لیے کسی کا انتظار نہیں کرنا چاہیے بلکہ اس کے لیے خود کھڑا ہونا چاہیئے۔

مقبول خبریں