پنوعاقل میں طالبہ سے زیادتی کے الزام میں مدرس گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 31 اکتوبر 2019
ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی، ایس ایس پی سکھر عرفان سمون فوٹو:فائل

ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی، ایس ایس پی سکھر عرفان سمون فوٹو:فائل

سندھ کے شہر پنوعاقل کے نواحی علاقے میں معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں مولوی شفقت کو گرفتار کرلیا گیا۔

بائجی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مدرسے کے استاد مولوی شفقت سمیجو کو گرفتار کرلیا۔

ملزم پر مدرسے میں پڑھنے والی 8 سالہ معصوم افسانہ کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔ ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔

ایس ایس پی سکھر عرفان سمون نے بتایا کہ ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔