- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
’ارطغرل غازی‘ نوجوانوں کو اسلامی تاریخ واخلاقیات سے روشناس کرائے گا، وزیراعظم
کراچی: وزیراعظم عمران خان نے ترکی کے مقبول ترین ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘کو پاکستان میں نشر کرنے کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ڈراما ہمارے نوجوانوں کو اسلامی تاریخ اور اخلاقیات کے بارے میں جاننے کے قابل بنائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے مسلمانوں کی تاریخ اور لازوال کامیابیوں پر مبنی ترکش ڈرامے ’’دیریلش ارطغرل‘‘ جسے ’’ارطغرل غازی‘‘ اور ترکی کا ’’گیم آف تھرون‘‘ بھی کہا جاتا ہے کو پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی سے اردو میں ڈب کرکے نشر کرنے کی ہدایت کی تھی۔
وزیراعظم کی ہدایت کےمطابق یہ ڈراما یکم رمضان سے نشر کیاجارہا ہے اور ڈرامے کی پہلی ہی قسط نے پسندیدگی کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ یہ ڈراما اس عظیم شخصیت کے بارے میں ہے جو سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد تھے۔ ان کا نام ارطغرل تھا اور انہيں ارطغرل غازی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ ایک خانہ بدوش قبیلہ قائی کے سردار تھے۔ ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ 13 ویں صدی کے ترک سپہ سالار ارطغرل غازی نے نہ صرف منگولوں اور صلیبیوں کا بہادری سے مقابلہ کیا بلکہ کئی کامیابیاں اور فتوحات بھی سمیٹیں۔
یہ بھی پڑھیں: ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل دیکھ کر غیرملکی جوڑے نے اسلام قبول کرلیا
یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مسلمانوں کی فتوحات پر مبنی اس ڈرامے کو اردو میں ڈب کرنے کی ہدایت کی تاکہ ہمارے نوجوان اسلامی اقدار، ثقافت اور فتوحات سے روشناس ہوسکیں۔ اس حوالے سے وزیراعظم ہاؤس ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں وزیراعظم کہتے نظر آرہے ہیں کہ یہ ڈراما نا صرف دلچسپی سے بھرپور ہے بلکہ اس میں اسلامی کلچر دکھایا گیا ہے ۔
وزیراعظم نے کہا ہمارے یہاں برسوں سے ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے کلچر کی تشہیر کی جارہی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ ہمارے بچوں اورنوجوانوں کو پتہ چلے کہ ہم میں اور ان میں کیا فرق ہے ۔ ہمارا بھی ایک کلچر ہے اس میں بھی رومینس ہے ہماری ایک تاریخ ہے ۔ ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘میں اسلامی اقدار اور اخلاقیات دکھائی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’’دیریلش؛ ارطغرل‘‘ مقبوضہ کشمیرمیں ترکی کا مقبول ترین ڈراما
وزیراعظم نے کہا بالی ووڈ میں جتنی فحاشی آج دکھائی جارہی ہے آج سے 30، 40 سال پہلے اتنی فحاشی نہیں تھی ، لیکن اب اس میں بہت گند آگیا ہے، بالی ووڈ نے ہالی ووڈ کی سب سے بدترین چیزیں اپنالی ہیں لیکن وہ نہیں دکھایا جو مغربی معاشرے کی طاقت ہے۔ بالی ووڈ سے یہ فحاشی ہمارے یہاں آگئی ہے اور اس کا ہمارے بچوں پر بہت برا اثر پڑ رہاہے ۔ اس فحاشی کی وجہ سے ہمارے یہاں منشیات کلچر بڑھ رہاہے ، جرائم میں اضافہ ہورہا ہے ۔ لہذٰا میں چاہ رہاہوں کہ ایک مختلف کلچر دکھایا جائے ۔ وزیراعظم نے مزید کہا یاد رکھیں معاشرے کے اندر جیسے فحاشی بڑھتی جاتی ہے خاندانی نظام گرتا جاتا ہے۔
Prime Minister Imran Khan shares his views over PTV telecast of famous Turkish drama serial Diriliş: Ertuğrul; it will make our youth learn about Islamic history and ethics pic.twitter.com/pymAPbJFLr
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) April 24, 2020
واضح رہے کہ ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘کی پہلی ہی قسط نے دھوم مچادی ہے، پی ٹی وی کے مطابق اس ڈرامے کی پہلی قسط نشر ہونے کے بعد پی ٹی وی کے ہوم کے یوٹیوب چینل میں ایک دن میں نا صرف 40 ہزار سبسکرائبرز کا اضافہ ہوا بلکہ پہلے 16 گھنٹوں میں اس ڈرامے کو یوٹیوب پر دو لاکھ 34 ہزار لوگوں نے دیکھا جب کہ یہ ڈراما ٹوئٹر پر مسلسل 5 گھنٹوں تک ٹاپ ٹرینڈ میں رہا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔