فوج طلبی کے نوٹیفکیشن میں کلیریکل غلطیاں

نوٹیفکیشن میں ڈی جی رینجرز پنجاب کو مخاطب کیا گیا ہے۔


Numainda Express November 26, 2017
نوٹیفکیشن میں ای سی او سمٹ میں شرکت کرنے والے شرکا کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے احکامات۔ فوٹو: فائل

KARACHI: وزارت داخلہ کی جانب سے اسلام آباد میں فوج طلبی کیلیے جاری نوٹیفکیشن میں کلیریکل غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

اسلام آباد میں فوج طلبی کے نوٹیفکیشن میں پہلی غلطی یہ ہے کہ اس کا سیریل نمبر 2013 کا درج ہے جبکہ دوسری غلطی اس نوٹیفیکشن کے اس حصے میں کی گئی ہے جہاں ان حکام کے نام درج ہوتے ہیں جنہیں اس نوٹیفکیشن کے ذریعے مطلع کیا جاتا ہے۔

نوٹیفکیشن میں تیسرے نمبر پر ڈی جی رینجرز پنجاب کو مخاطب کیا گیا ہے اور انییں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ای سی او سمٹ میں شرکت کرنے والے شرکا کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں، حالانکہ یہ سمٹ 2013 میں منعقد ہوئی تھی۔

 

مقبول خبریں