دھرنے کیخلاف آپریشن کے دوران جاں بحق تمام افراد فیض آباد سے شمس آباد تک نشانہ بنے

بڑے سائزکی گولیاں لگیں،فائرنگ کس نے کی؟معاملہ پولیس کے لیے معمہ بن گیا


Numainda Express November 27, 2017
جن افراد کا پوسٹمارٹم کیا گیا ان میں اکثر کی اموات رائفل کی بڑے سائز کی گولیاں لگنے سے ہوئیں، اسپتال ذرائع۔ فوٹو: فائل

فیض آباد میں آپریشن کے دوران جاں بحق ہونیوالے تمام آٹھوں افراد فیض آباد اور شمس آباد کے مابین نشانہ بنے۔

ذرائع کے مطابق شدید ہنگامے کے دوران ہونیوالی فائرنگ کے بعد مرنے والوں کو صرف گرتے ہوئے دیکھا گیا تاہم یہ فائرنگ کس نے کی، یہ معاملہ پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیلیے معمہ بنا ہوا ہے۔

جاں بحق افراد میں 5 کا پوسٹمارٹم ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اور ایک کا ہولی فیملی میں کیا گیا جبکہ ایک بزرگ ظہورنواز اور جہانزیب اسحاق کا پوسٹمارٹم نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب اسپتال ذرائع کے مطابق جن افراد کا پوسٹمارٹم کیا گیا ان میں اکثر کی اموات رائفل کی بڑے سائز کی گولیاں لگنے سے ہوئیں۔ ایک کو گردن اور دیگر کو سروں و دیگر حصوں کو گولیاں لگیں۔ بعض کے جسموں پر ایک سے زائد گولیوں کے نشانات بھی ہیں۔

 

مقبول خبریں