امیتابھ بچن کا معروف بھارتی سماجی کارکن کو انوکھا تحفہ

امیتابھ بچن نے انوکھا تحفہ ممبئی کے ساحل کی صفائی کا بیڑا اٹھانے والے سماجی کارکن افروز شاہ کو دیا


ویب ڈیسک December 29, 2017
امیتابھ بچن صفائی مہم’سوئچ بھارت ابھیان‘کے بہت بڑے سپورٹر ہیں؛ فوٹوفائل

RAWALPINDI/ KARACHI/ LAHORE/PESHAWAR: بالی ووڈ سپراسٹارامیتابھ بچن صرف فلموں کے ہی نہیں بلکہ دلوں کے بھی شہنشاہ ہیں جب ہی توانہوں نے بھارت میں صفائی مہم میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے ٹریکٹر اور ایکزاویٹرتحفے میں دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار امیتابھ بچن بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی صفائی مہم'سوئچ بھارت ابھیان' کے بہت بڑے حمایتی ہیں۔ صفائی مہم کی حمایت میں ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے بگ بی نےممبئی کے ساحل کی صفائی کے لیے مقامی سماجی کارکن اور ماہر ماحولیات افروز شاہ کو ٹریکٹراورایکزاویٹر تحفے میں دیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: امیتابھ بچن کی بیٹیوں سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ کے چرچے

بگ بی نے ٹوئٹر پر ٹریکٹر گفٹ کرتے ہوئے تصاویر شیئر کی ہیں اور لکھا ہے'ورسوا ساحل کی صفائی جیسے عظیم کام کے لیے ٹریکٹر اورایکزاویٹر کا تحفہ دینے کی خوشی زندگی کا تسلی بخش تجربہ ہے'۔



دوسری جانب ماہرماحولیات افروز شاہ نے بھی تصاویر ٹوئٹ کی ہیں اورامیتابھ بچن کے کام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ'ہمارے پیارے بچن سرنے ہمیں ٹریکٹراورایکزاویٹرکا تحفہ دیا ہے ہم ان سے ہمارا ہاتھ مضبوطی سے تھامنے کے لیے بے حد پیار کرتے ہیں، سراس لڑائی میں ہمارے لیے آپ روشنی کا سرچشمہ ہیں'۔



واضح رہے کہ افروز شاہ کو ممبئی کے ساحل کی صفائی کے لیے کوششوں پر بھارت بھر میں پہچانا جاتا ہے۔

مقبول خبریں