تحریک انصاف نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی پٹیشن دائر کردی

ایکٹ کے مطابق ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کی ووٹنگ کا تجربہ کرنا تھا، درخواست میں موقف


Numainda Express January 18, 2018
ایکٹ کے مطابق ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کی ووٹنگ کا تجربہ کرنا تھا، درخواست میں موقف۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی۔

درخواست گزاروں نے موقف اختیارکیا کہ انتخابی اصلاحات ایکٹ کے تحت تارکین وطن کی ووٹنگ کے لیے بندوبست نہیں کیا گیا جب کہ ایکٹ کے مطابق ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کی ووٹنگ کا تجربہ کرنا تھا لیکن 2 ضمنی انتخابات ہونے کے باوجود الیکشن کمیشن نے تارکین وطن کی ووٹنگ کا بندوبست نہیں کیا۔

واضح رہے کہ عمران خان، عارف علوی اور اظہر طارق کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر درخواست میں الیکشن کمیشن اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔

مقبول خبریں