- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
سانپ کے زہر سے ہلاک شدہ گائے کھانے پر 60 افراد اسپتال داخل
کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا میں ایک گائے کو کوبرا سانپ نے ڈس کر ہلاک کردیا اور اس گائے کا گوشت کھانے والے 60 کے قریب افراد زہرخورانی کے شکار ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔
مشرقی کیپ کے ایک علاقے مپوزہ کے دیہاتیوں نے گائے کا گوشت کھانے کے بعد پیٹ میں شدید درد، چکر، قے اور سردرد کی شکایت کی، شکایت کرنے والوں میں 16 بچے بھی شامل ہیں جن میں سے 8 کو نیلسن منڈیلا اسپتال میں داخل کرکے طبی امداد دی گئی جب کہ دیگر کو ایک اور مقامی ہسپتال میں داخل کیا گیا۔
بعد ازاں معلوم ہوا کہ انہوں نے ایک مردہ گائے کا گوشت کھایا تھا جو کوبرا کے زہر سے مرگئی تھی اور سانپ کا زہر اس کے گوشت میں سرایت کرچکا تھا۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ سانپ کے کاٹے سے مرنے والی گائیں کا گوشت کتنا خطرناک یا جان لیوا تھا۔
جنوبی افریقا میں مشرقی کیپ کے محکمہ صحت نے اعلان کیا کہ اتنی بڑی تعداد میں مریضوں کے پیشِ نظر دیگر بڑے اسپتالوں میں بھی جگہ بنائی گئی ہے۔ ساتھ ہی غریب دیہاتیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ مردہ جانور کا گوشت کھانے سے مکمل اجتناب کریں۔
واضح رہے کہ کوبرا سانپ کا زہر اعصابی نظام کو شدید متاثر کرکے اپنے شکار کو منٹوں میں ہلاک کردیتا ہے اور اس علاقے میں کوبرا عام پائے جاتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔