عالمی معاہدوں پر پارلیمان کو اعتماد میں لینے کا بل مسترد

مسئلہ کشمیراجاگر کرنے کیلیے خصوصی ڈویژن تشکیل دیاجائے، خارجہ امورکمیٹی


Numaindgan Express February 08, 2018
درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلیے مل کر کو ششوں کی ضرورت ہے،وزیر خارجہ۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امورنے3اورایک کی شرح سے شیریں مزاری کے پار لیمان کو عالمی معاہدوں پر اعتماد میں لینے کے بل کو مسترد کردیا۔

قائمہ کمیٹی کا اجلاس خسرو بختیار کی زیر صدارت ہوا۔ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے پی ایس ڈی پی منصوبوںپربریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ہمیںکسی بھی عالمی معیار کی کانفرنس کیلیے کنونشن سینٹرکی ضرورت ہے، وزیراعظم نے اس ضمن میںایک کنونشن سینٹرکی تعمیر کی ہدایت کی ہے۔ اس کانام مارگلہ کنونشن سینٹر رکھاجائے گا۔

شیریں مزاری نے کہاکہ ہم مہمانوںکو ٹھہرانے کیلیے ہوٹل استعمال کرسکتے ہیں،کنسلٹنسی عوام کے ٹیکس پیسے کو ضائع کرنے کے مترادف ہے، کیسے 100ملین روپے صرف کنسلٹنسی کیلیے مختص کیے جاسکتے ہیں۔

چیئرمین کمیٹی خسرو بختیارنے کہاکہ وزارت خارجہ ان کیمرا بریفنگ میںاپنی صوابدیدی فنڈکے حوالے سے مطلع کرے۔ کمیٹی نے حکومت کو مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اقدامات کیلیے وزارت خارجہ میں خصوصی ڈویژن تشکیل دینے کی سفارش کردی۔

علاوہ ازیں چیئرپرسن نزہت صادق کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس میںتلور اوردیگر نایاب پرندوںو جانوروںکے شکار کے معاملے پر غورکیاگیا۔ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کمیٹی کو کھوکھراپار موناباؤ رابطے پربریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کھوکھراپار موناباؤ ریلوے لنک کو3 سال تک مزید کھلارکھنے پر اتفاق رائے ہوا ہے۔ اس راستے کو اب2021 تک استعمال کیاجاسکے گا۔

کمیٹی کے ارکان نے تجویز پیش کی کہ اس راستے سے تجارت بھی بڑھائی جانا چاہیے۔ کھوکھراپار موناباؤ میںواہگہ کی طرز پر پریڈ کاآغاز کیاجائے۔ پروفیسرساجدمیر کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف متفقہ طور پر قرارداد منظور کرلی۔

قرارداد رحمن ملک نے پیش کی۔ رحمن ملک نے بھارتی وزیراعظم کے خلاف ان کے جرائم کی چارج شیٹ بھی پیش کی۔ قرارداد میں معصوم کشمیریوں کے خلاف بھارتی حکومت و فورسز کے مظالم کی سخت مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ حکومت وزیراعظم مودی کے خلاف انٹرنیشل کرمنل کورٹ میںاقوام متحدہ کے ذریعے جنگی جرائم کا مقدمہ دائرکرائے۔

مقبول خبریں