عالمی بینک کے وفدکی چیئرمین بی اوآئی سے ملاقات

پاکستان کوکینیڈااورجنوبی افریقہ میں ہرسال ہونےوالی سرمایہ کاری کانفرنسوںمیں شرکت کرنی چاہیے,چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ.


Khususi Reporter August 09, 2012
پاکستانی صنعتوں میںمسابقت، مشکلات اور مواقع سے متعلق امور پر تبادلہ خیال، فوٹو رائٹرز

وزیرمملکت و چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سلیم ایچ مانڈوی والا نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا ضروری ہے، اس مقصد کے لیے پاکستان کو کینیڈا اور جنوبی افریقہ میں ہر سال ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنسوں میں شرکت کرنی چاہیے۔

اس ضمن میں سرمایہ کاری بورڈ کی طرف سے گزشتہ روز جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ عالمی بینک کی مالی اور نجی شعبے کی ایک ٹیم نے بدھ کو وزیر مملکت و چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سلیم ایچ مانڈوی والا سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستانی صنعتوں میں مسابقت، مشکلات اور مواقع سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر پاکستان کے سرمایہ کاری بورڈ اور عالمی بینک کے درمیان تعاون کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ سرمایہ کاری کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا ضروری ہے، اس مقصد کے لیے پاکستان کو کینیڈا اور جنوبی افریقہ میں ہر سال ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنسوں میں شرکت کرنی چاہیے۔ سلیم ایچ مانڈوی والا نے یو ایس ایڈ پاکستان کے سلیمان غنی سے بھی ملاقات کی اور ایجنسی کی جانب سے تکنیکی معاونت سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مقبول خبریں