ٹیسٹ رینکنگ اظہر علی کھیلے بغیرایک درجہ ترقی پاکر ساتویں نمبر پر پہنچ گئے

ٹیسٹ رینکنگ میں اظہر علی کھیلے بغیر1درجہ ترقی پاکر ساتویں نمبر پر پہنچ گئے


Sports Desk March 07, 2018
ٹیسٹ رینکنگ میں اظہر علی کھیلے بغیر1درجہ ترقی پاکر ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ۔ فوٹو/ایکسپریس

آئی سی سی ٹیسٹ بیٹسمین رینکنگ میں پاکستان کے اظہر علی کھیلے بغیر ہی ایک درجہ ترقی پاکر ساتویں نمبر پر پہنچ گئے۔

اظہر علی کی ترقی کا باعث جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملا بنے جو آسٹریلیا کے خلاف ڈربن ٹیسٹ میں مایوس کن پرفارمنس کی وجہ سے تین درجے تنزلی سے دسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، ٹاپ پر آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کی پوزیشن مستحکم جبکہ بھارتی قائد ویرات کوہلی بھی اپنا دوسرا نمبر محفوظ رکھے ہوئے ہیں۔

ڈربن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں شاندار سنچری بنانے والے جنوبی افریقی اوپنر ایڈین مارکرم کو ایک ساتھ 28 درجے کی چھلانگ نے 19 ویں درجے پر پہنچا دیا، اسی مقابلے میں 9 وکٹیں لے کر مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل مارش کو پانچ درجے ترقی نے ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں پانچویں نمبر پر رسائی دلائی، ٹاپ 20 بولرز میں شامل واحد پاکستانی یاسر شاہ اپنی 14 ویں پوزیشن محفوظ رکھے ہوئے ہیں، ٹاپ پر انگلش اسپیڈ اسٹار جیمز اینڈرسن کا قبضہ ہے۔ آل راؤنڈرز میں نمبر ون کا اعزاز بنگلہ دیشی شکیب الحسن کے پاس ہے۔

مقبول خبریں