ثانیہ مرزا بھارتی جاسوس کہے جانے پر پریشان

’’راضی‘‘ پاکستان میں بھارتی جاسوس کی کہانی ہے جو دراصل ثانیہ مرزا کی آپ بیتی ہے، سوشل میڈیا پر اظہار خیال


ویب ڈیسک April 11, 2018
فلم’’راضی‘‘اگلے ماہ 11 مئی کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی؛ فوٹوفائل

BATON ROUGE, LA: نامور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا خود پاکستان میں بھارتی جاسوس کہنے پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

گزشتہ روز اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم''راضی'' کا ٹریلر جاری ہوا تھا جس نے ریلیز ہوتے ہی پاک بھارت کشیدگی اور پاکستان میں بھارتی مداخلت پر مبنی حساس موضوع کے باعث فوراً ہی توجہ حاصل کرلی تھی۔ فلم ''راضی''دراصل ایک کشمیری لڑکی کی کہانی ہے جسے بھارت پاکستان میں جاسوسی کرنے اور اہم معلومات اکھٹی کرنے کیلئے ایک پاکستانی افسر کی بیوی بناکر بھیجتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عالیہ بھٹ کی فلم''راضی''کا ٹریلر جاری

اپنے حساس موضوع کے باعث سوشل میڈیا پر فلم کے حوالے سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے، تاہم یہ فلم اس وقت مزید متنازع بن گئی جب ایک بھارتی ویب سائٹ کی جانب سے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ ''عالیہ بھٹ کی فلم راضی ایک بھارتی لڑکی کی کہانی ہے جو ایک پاکستانی آدمی سے شادی کرتی ہے لیکن کام بھارت کیلئے کرتی ہے، بنیادی طور پر یہ فلم ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی زندگی کی کہانی لگتی ہے''۔



اس ٹوئٹ کے بعد ثانیہ مرزا نے فوراً ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پریشان لہجے میں کہا''مجھے ایسا نہیں لگتا۔''



واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کی فلم''راضی''اگلے ماہ 11 مئی کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں