- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
اگرعزت نہیں کرسکتے تو بے عزتی بھی نہیں کرنی چاہیے،سعد رفیق
لاہور: وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اگر عزت نہیں کرسکتے تو بے عزتی بھی نہیں کرنی چاہیے۔
لاہور میں ریلوے ملازمین کے فلیٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعدرفیق نے کہا کہ مہذب ممالک میں انتقال اقتدار کا واحد طریقہ ووٹ کی طاقت ہے،منتخب حکومت کو اپنی مدت پوری کرنے کے بعد عزت سے جانے دیا جائے اور نئی حکومت الیکشن کے ذریعے آئے،فیصلہ گالی گلوچ سے نہیں کارکردگی کی بنیاد پر ہونا چاہیے،الیکشن کے لیے سازگار ماحول کی ضرورت ہے اگر کھینچا تانی جیسے حالات ہوں تو ملک نہیں چل سکتا۔
سعد رفیق نے کہا کہ اگر عزت نہیں کرسکتے تو بے عزتی بھی نہیں کرنی چاہیے، اس کام کے لیے ویسے بھی ملک میں سیاست دانوں کو رکھا ہوا ہے، جس پارٹی کی حکومت آجائے اسے چور بناکر نکالو، پھر اوروں کو لے کر آؤ اور ان کے ساتھ بھی یہی کرو، کتنی بار ایسا کرنا ہے، کیا فرشتوں کی حکومت لانی ہے، یہاں فرشتوں کی نہیں انسانوں کی حکومت آنی ہے، عوام ہم اعتماد اور آپ عدم اعتماد کریں گے تو کام کیسے چلے گا، سیاست دان میں بڑا حوصلہ ہے مکے اور گھونسے کھا کر بھی مسکراتا ہے، باقی میں بھی یہ حوصلہ پیدا ہو تو ہمیں خوشی ہوگی۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کو گھسیٹ کر اور تضحیک کرکے ملک نہیں چل سکتا، یہ بنانا ری پبلک نہیں، جب کوئی وضاحت پیش کردے کہ میں نے یہ نہیں کہا تو اعتبار کرلینا چاہیے، میاں نواز شریف کو نکالنے کا عمران خان کو نقصان ہوا، عدالت جانے والے تینوں درخواست گزاروں کو نقصان ہوا لیکن انہیں اندازہ نہیں ہوا، لڑائی کسی اور کی جھگڑا کسی اور میں ہوگیا، ہم جھگڑنا نہیں چاہتے، یہ نہیں کہ جھگڑنا آتا نہیں لیکن اس کا نتیجہ کوئی نہیں نکلنا، جھگڑنا آتا ہے لیکن اس کا فائدہ نہیں، ہم نے ڈنڈا اٹھانا ہے نہ گنڈاسا چلانا ہے، نہ کسی کو گالی دینی ہے، اپنی بات کریں گے کہ ملک میں ووٹ کی حرمت کے فیصلے کو ماننا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس نے سعد رفیق کو ’’لوہے کے چنوں‘‘ سمیت روسٹرم پر طلب کرلیا
سعد رفیق نے کہا کہ کسی کو ملک میں جنگل بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،آج صبح جج کے گھرباہرفائرنگ کا واقعہ وحشیانہ اور افسوسناک فعل ہے یہ ملک دشمنی ہے ،اس واقعے کے ملزمان جلد پکڑے جائیں گے اور انجام کو پہنچیں گے،آج کا دن اعلیٰ عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے ہم عدالتوں کے ساتھ کھڑے ہیں،جج کے گھر پر فائرنگ کرنے والےوحشی اور سازشی عناصر کو سیکورٹی ایجنسیز گرفتار کریں گی تاکہ کوئی بھی معزز عدلیہ کو ڈرا دھمکانے والا بچ نہ سکے۔
وفاقی وزیرنے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن ایک دوسرے کی عزت کرنی چاہیئےایک دوسرے کو گالیاں نہیں دینی اور نہ کسی سے لڑائی لڑنی ہے، ایک دوسرے پر سیاہی پھینکنے سے کام نہیں چلے گا۔ محکمہ ریلوے کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی میں ریلوے کے ادارے میں بہت لوٹ مار کی گئی، محکمہ ریلوےکوسیاست سےپاک رکھنا بہت ضروری ہے، ریلوے کوبدلنے کےلیے ایک سےزیادہ دہائی چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔