جاپانی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں

پ ر  ہفتہ 21 اپريل 2018
پاک جاپان بزنس فورم کے اجلاس عام سے خطاب،امن،معاشی بحالی کے حکومتی اقدامات کوسراہا۔ فوٹو: فائل

پاک جاپان بزنس فورم کے اجلاس عام سے خطاب،امن،معاشی بحالی کے حکومتی اقدامات کوسراہا۔ فوٹو: فائل

 کراچی: پاکستان میں جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے کہا ہے کہ جاپانی کمپنیاں پاکستان میں سیکیورٹی کی موجودہ بہتر صورتحال کے پیش نظر اپنے کاروبار کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتی ہیں جبکہ پاکستان میں پہلے سے کاروبار کرنے والی بہت سی جاپانی کمپنیاں کاروباری فروغ کی غرض سے سرمایہ کاری کرنے کی خواہشمند ہیں۔

پاکستان جاپان بزنس فورم کے سالانہ اجلاس عام کے دوران اپنے خطاب میں انہوں نے حکومت کی معاشی گروتھ کے حوالے سے پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کاروبار دوست ماحول غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار کا حامل ہے۔

پاکستان جاپان بزنس فورم کے چیئرمین سہیل احمد نے اس موقع پر کاروباری فروغ کے لیے دو ممالک کی کاروباری شخصیات کے درمیان بندھن کے حوالے سے فورم کی کارکردگی پر رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے بزنس فورم کو چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریمیں تبدیل کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔