چینی پروانہ سرگودھا کی ’’شمع‘‘ بیاہ کر لے گیا

ہائی تاو کی شمع بی بی سے شادی سرگودھا کے 47 چک میں ررایت انداز میں انجام پائی


ویب ڈیسک April 23, 2018
ہائی تاو شادی کے لیے اپنے قریبی رشتہ داروں کے ہمراہ سرگودھا پہنچا فوٹو : اسکرین گریب

MULTAN: یورپی اور امریکی لڑکیوں کے پاکستانی لڑکوں پر دل ہار بیٹھنے اور بیاہ رچانے پاکستان آنے کی کہانیاں اب ہوئی پرانی لیکن اب معاملہ کچھ الٹ سا ہوگیا ہے کیونکہ ایک چینی نوجوان سرگودھا کی لڑکی شمع پر دل ہار بیٹھا اور اسے بیاہنے کے لیے بارات لے کر پہنچ گیا۔

یہ کہانی فیس بک پر دوستی سے شروع ہوئی، کچھ عرصہ قبل ہونے والی یہ دوستی آہستہ آہستہ محبت میں تبدیل ہوگئی جس پر دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا، ہائی تاو شادی کے لیے اپنے قریبی رشتہ داروں کے ہمراہ سرگودھا پہنچا جہاں پر وہ شمع کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگیا۔

چینی باشندے ہائی تاو کی شادی 47 چک کی شمع بی بی سے مقامی چرچ میں انجام پائی، شادی کے موقع پر دلہا دلہن کے ساتھ ساتھ ان کے رشتہ دار بھی انتہائی خوش نظر آرہے تھے، دونوں شادی کے بعد اسلام آباد پہنچے جہاں پر کچھ دن ٹھہرنے کے بعد یہ نوبیاہتا جوڑا چین کے لیے روانہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں