گوتم گمبھیر کی پاکستان کے خلاف پھر ہرزہ سرائی

کسی بھی پاکستانی کو بھارت میں پرفارم کرنے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے، بھارتی کرکٹر


Sports Desk April 28, 2018
کسی بھی پاکستانی کو بھارت میں پرفارم کرنے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے، بھارتی کرکٹر۔ فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے پاکستان کیخلاف پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک سے تمام رابطے منقطع کردیے جائیں۔

دہلی سے تعلق رکھنے والے بیٹسمین گوتم گمبھیر ماضی میں پاکستان دشمنی میں پیش پیش رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ اگر پاکستان سے کرکٹ روابط منقطع کرنے سے بھارتی مقاصد پورے نہیں ہوتے تو میری دانست میں تمام شعبوں میں پاکستان کا بائیکاٹ کیا جائے جس میں فلم ، میوزک اور دیگر بھی شامل ہونے چاہئیں، کسی بھی پاکستانی کو بھارت میں پرفارم کرنے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں