پی ٹی آئی کے کارکنوں سے بھری بس کھائی میں جاگری

میاں فرخ حبیب کی قیادت میں پی ٹی آئی کارکن جلسے میں شرکت کے لیے فیصل آباد سے لاہور جارہے تھے


ویب ڈیسک April 29, 2018
میاں فرخ حبیب کی قیادت میں پی ٹی آئی کارکن جلسے میں شرکت کے لیے فیصل آباد سے لاہور جارہے تھے فوٹو : سوشل میڈیا

پی ٹی آئی کے لاہور جلسے میں شرکت کرنے والی بس کار سے ٹکرا کر کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 10 کارکنان زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں پنڈال سجا لیا ہے اور پنجاب بھر سے قافلے مینارِ پاکستان کے سائے تلے جمع ہورہے ہیں، فیصل آباد سے بھی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں فرخ حبیب کی قیادت میں آنے والے قافلے میں شامل بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں فرخ حبیب سمیت 10 کارکنان بری طرح زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: آج اپنی زندگی کا اہم ترین خطاب کروں گا، عمران خان

ریسکیو ذرائع کے مطابق میاں فرخ حبیب کی گاڑی اپنے ہی قافلے میں شامل بس سے ٹکرا گئی اور بس کھائی میں جاگری جب کہ میاں فرخ حبیب اپنے ساتھیوں سمیت زخمی ہوگئے جنہیں موقع پر موجود کارکنان نے اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔

مقبول خبریں