ہر طرح کا کردار نبھانا چاہتا ہوں عمران ہاشمی

عمران ہاشی نے کہا کہ غالبا میری فلم ایک تھی ڈائن دوسری یا تیسری فلم ہے جسے یو اے سرٹیفکیٹ ملا ہے


Net News April 17, 2013
عمران ہاشمی نے کہا کہ غالبا میری فلم ایک تھی ڈائن دوسری یا تیسری فلم ہے جسے یو اے سرٹیفکیٹ ملا ہے۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اسٹار عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ ہرطرح کا کردار نبھانا چاہتا ہوں ۔ایکشن اور کامیڈی کی جانب آیا ہوں ،ہارر فلموں میں بھی اپنی پرفامنس دکھائی ہے۔

نئیفلم کو یو اے سرٹیفکیٹ ملنا ایک خوش آئند تبدیلی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ غالبا میری فلم ایک تھی ڈائن دوسری یا تیسری فلم ہے جسے یو اے سرٹیفکیٹ ملا ہے تاہم یہ ایک خوش آئند تبدیلی ہے انھوں نے کہا کہ فلم کو یو اے سرٹیفکیٹ ملنے سے اسے دیکھنے والوں کی تعداد پندرہ سے بیس فیصد اضافہ ہوا ہے انھوں نے کہا کہ فلم کئی لحاظ سے منفرد ہے اور یہ بالی ووڈ میں بھی منفرد پہچان بنائے گی۔

مقبول خبریں