سندھ حکومت کو بجٹ کی تیاریوں میں مشکلات کا سامنا

 پورے مالی سال کابجٹ تیارجبکہ3ماہ کا منظورہوگا، 8مئی کے بعد پیش کیے جانے کا امکان


Staff Reporter May 03, 2018
 پورے مالی سال کابجٹ تیارجبکہ3ماہ کا منظورہوگا، 8مئی کے بعد پیش کیے جانے کا امکان۔ فوٹو: فائل

سندھ حکومت کوآئندہ مالی سال کے لیے بجٹ تجاویز کی تیاریوں میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے مالی سال2018-19کا بجٹ تیار نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت پورے مالی سال کا بجٹ تیارکرے گی جب کہ3 ماہ کا بجٹ منظور کرایا جائے گا۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نئی اسکیم شامل ہوگی نہ ہی کوئی نیا ٹیکس لگایا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محصولات کی وصولی کے ہدف اور غیر ترقیاتی مصارف کے تعین میں ردوبدل کے باعث بجٹ کی تاریخ میں تبدیلی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ کا بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے اور اب صوبائی بجٹ8مئی کے بعد پیش کیاجائے گا۔

مقبول خبریں