پاکستان ریلوے کا عیدالفطر پر خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ عیدالفطر پر اضافی رش کے باعث کیا گیا


آصف محمود June 05, 2018
اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ عیدالفطر پر اضافی رش کے باعث کیا گیا۔ فوٹو : فائل

پاکستان ریلوے نے عیدالفطر پر اضافی رش کے پیش نظر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ریلوے نے چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد آفتاب اکبر کی منظوری کے بعد باقاعدہ شیڈول جاری کردیا ہے، شیڈول کے مطابق پہلی عید اسپیشل 12 جون کو کراچی سٹی سے دن 11 بجے روانہ ہوگی اور اگلے روز رات 10 بجکر 30 منٹ پر پشاور کینٹ پہنچے گی، دوسری ٹرین کوئٹہ سے 12 جون کو دن 11 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہو گی اور اگلے روز براستہ لاہور رات 8 بجے راولپنڈی پہنچے گی۔

تیسری ٹرین 13 جون صبح 11 بجے کراچی کینٹ سے روانہ ہو کر اگلے روز براستہ فیصل آباد صبح 10 بجے لاہور پہنچے گی، شیڈول کے مطابق چوتھی ٹرین 14 جون کو راولپنڈی سے صبح 7 بجے روانہ ہو کر براستہ بھکر اسی روز رات 10 بج کر 30 منٹ پر ملتان پہنچے گی جب کہ پانچویں اسپیشل ٹرین 19 جون کو ملتان کینٹ سے صبح 7بجے روانہ ہو کر براستہ میانوالی اسی روز راولپنڈی رات 10 بج کر 15منٹ پر پہنچے گی۔

مقبول خبریں