افریقی غاروں میں نارنجی رنگت کے انوکھے مگرمچھ

امکان ہے کہ غاروں میں روشنی کی کمی اور نارنجی چمگاڈروں کے بطور خوراک استعمال سے مگرمچھوں کی رنگت تبدیل ہوئی


ویب ڈیسک July 01, 2018
افریقا کے ایک غار میں رہنے والے چار مگرمچھوں کی رنگت نارنجی ہوگئی ہے (فوٹو : رائٹرز)

مغربی افریقا کے علاقے گبن کے غاروں میں رہنے والے مگرمچھوں کی بدلتی رنگت نے سائنس دانوں کو حیران کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی افریقا کی ریاست گبُن کے ساحلی علاقوں میں رہنے والے 40 مگرمچھ میں سے 4 کی بدلتی رنگت نے سائنس دانوں کی توجہ حاصل کرلی۔ چاروں مگرمچھوں کی رنگت نارنجی ہوگئی ہے۔ سائنس دان جب گبن کے غاروں کے نزدیک پہنچے اور مگرمچھ پر ٹارچ کے ذریعے روشنی ڈالی تو مگرمچھ کی سرخی مائل آنکھوں نے انہیں پریشان کردیا۔

orange-crocodiles-2

سائنس دانوں نے مشاہدہ کیا ہے کہ گبن کے مگرمچھ کے خاندان میں سے 36 مگرمچھ تو سمندر کے نزدیک ہی رہتے ہیں اور زیادہ وقت زیر آب گزارتے ہیں اور ان کی رنگت بھی قدرتی ہے لیکن غار میں رہنے والے 4 مگرمچھوں کی رنگت تبدیل ہو کر نارنجی ہوچکی ہے جو کہ حیران کن امر ہے۔ اس راز کو پانے کے لیے سائنس دانوں کی ٹیم نے کئی روز غار کے آس پاس گزارے۔

orange-crocodiles

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مگرمچھوں کی بدلتی رنگت کی وجہ غاروں میں روشنی کی کمی اور چمگاڈروں کی موجودگی ہے۔ غار میں چمگاڈر ہی مگر مچھ کی خوراک بنتی ہیں لیکن اس بات کے امکانات کم ہیں کہ ان کی وجہ سے مگر مچھ کی رنگت نارنجی ہوگئی۔افریقا کے ایک غار میں رہنے والے چار مگرمچھوں کی رنگت نارنجی ہوگئی ہے (فوٹو : رائٹرز)

سائنس دانوں کا خیال ہے کہ 3 ہزار سال پُرانے گبن کے غاروں میں موجود چمگاڈروں کی رنگت بھی نارنجی ہے اور مگر مچھ نے خود کو اپنے ماحول کے مطابق ڈھالنا شروع کردیا ہے اس لیے ان کی رنگت میں تبدیلی واقع ہوئی ہے۔

مقبول خبریں