بھارتی کوچ نے دھونی کے ریٹائر ہونے کی افواہوں کی تردید کردی

جو افواہیں پھیلائی جارہی ہیں وہ غلط ہیں، دھونی کہیں نہیں جارہے، روی شاستری


Sports Desk July 20, 2018
جو افواہیں پھیلائی جارہی ہیں وہ غلط ہیں، دھونی کہیں نہیں جارہے، روی شاستری۔ فوٹو: فائل

بھارتی کوچ روی شاستری نے وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی کے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے کی افواہوں کی تردید کردی۔

،روی شاستری کہتے ہیں کہ دھونی دراصل یہ استعمال شدہ گیند بھرت ارون کو دکھانا چاہتے تھے تاکہ انھیں ایک آئیڈیا ہوسکے کہ میچ کے بعد اس کی کیسی حالت ہوجاتی ہے، جو افواہیں پھیلائی جارہی ہیں وہ غلط ہیں، دھونی کہیں نہیں جارہے۔

واضح رہے کہ ان افواہوں نے اس وقت زور پکڑا تھا جب انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے کے بعد دھونی نے امپائرز سے گیند لی تھی، اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی۔

 

مقبول خبریں