- نااہل حکومتیں پہلے بھی تھیں، آج بھی ہے:فیصل واوڈا
- ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا انتظام 10 سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا
- مظفرآباد صورت حال بدستور کشیدہ، فائرنگ سے دو مظاہرین جاں بحق اور متعدد زخمی
- پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم
- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
- پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف
- جامعہ کراچی میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم
- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
عمران خان 14 اگست کو وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے، نعیم الحق
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان 14 اگست کو وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ مرکز میں ہماری جماعت سب سے بڑی پارٹی بن چکی ہے، مرکز میں ہم حکومت بنانے جارہے ہیں، تحریک انصاف پاکستان کے تحفظ اور ترقی کے لئے پوری طرح تیار ہے، عمران خان دن رات محنت کررہے ہیں، عمران خان 14 اگست کو وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے، وفاقی کابینہ کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔
نعیم الحق نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا کردار جمہوریت اور آئین کے لئے مفید نہیں، ان کی تخریب کاری نئی بات نہیں، وہ بری طرح شکست کھا چکے ہیں لیکن اب بھی منفی سوچ کا مظاہرہ کررہے ہیں، انہیں احساس ہونا چاہیے کہ پاکستان کے عوام کیا چاہتے ہیں۔ حلف برداری کی تقریب میں بڑی جماعتوں کا شرکت کرنا خوش آئند ہے۔
سیاسی جماعتوں سے رابطوں سے متعلق نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے حوالے سے رابطے مکمل ہوچکے ہیں اور آئندہ ایک سے دو روز میں قوم کو خوش خبری دیں گے۔ پنجاب کے وزیراعلی کا نام جیسے ہی فائنل ہو گا عوام کو آگاہ کریں گے، تحریک انصاف کا پیپلز پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں ہے، چوہدری نثار رابطہ کرنا چاہیں تو کرلیں ہماری طرف سے کوئی پیش رفت نہیں ہے۔
پارٹی رہنماؤں میں اختلافات کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ شاہ محمود اورجہانگیر ترین کےدرمیان اختلافات سے متعلق ضرورت سے زیادہ افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے تمام رہنما عمران خان کے ساتھ مشاورتی عمل میں شامل ہیں، پی ٹی آئی میں اختلافات کی غلط خبریں میڈیا پر نہ پھیلائی جائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔