چینی وزیرخارجہ 3 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

چینی وزیرخارجہ دورے کے دوران وزیراعظم، وزیرخارجہ اورآرمی چیف سے ملاقات کریں گے


ویب ڈیسک September 07, 2018
چینی وزیرخارجہ دورے کے دوران وزیراعظم، وزیرخارجہ اورآرمی چیف سے ملاقات کریں گے:

چینی وزیرخارجہ وانگ ژی3 روز دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چینی وزیرخارجہ وانگ ژی جمعہ سے اتوار تک پاکستان کے 3 روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے، اپنے دورے کے دوران وہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے جب کہ پاک چین وزرائےخارجہ وفودکی سطح پرمذاکرات بھی کریں گے۔ چینی وزیرخارجہ وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ ہوا چن ینگ کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ پاکستانی ہم منصب کی دعوت پرپاکستان جارہےہیں جہاں وہ حکام سے اعلیٰ سطح ملاقاتیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اچھے پڑوسی، دوست اور بھائی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اورترقی کاعمل جاری ہے۔

مقبول خبریں