چینی بینک نیلم جہلم پروجیکٹ کیلیے 448 ملین ڈالر دیگا

ایگزم بینک اورحکومت پاکستان میں معاہدہ، منصوبہ 2016 میں مکمل کیا جائیگا.


این این آئی May 29, 2013
منصوبے کی بروقت تکمیل کیلیے واپڈا کی بھرپور کوششیں، تمام سائٹس پرکام جاری. فوٹو فائل

چین کا ایگزم بینک 969 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے نیلم جہلم پاورپروجیکٹ کے لیے 448 ملین ڈالر مہیا کرے گا۔

گزشتہ روز ایگزم بینک اور حکومت پاکستان کے درمیان معاہدے پردستخط کیے گئے۔ یہ معاہدہ زیرتعمیر نیلم جہلم پروجیکٹ کی تکمیل کے لیے مالی انتظامات کے حوالے سے نہایت اہم ہے۔یہ پروجیکٹ آزاد کشمیر میں دریائے نیلم پر تعمیر کیاجا رہاہے۔ واپڈا شیڈول کے مطابق سال2016 میں اس منصوبے کی تکمیل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات عمل میں لارہاہے۔



پروجیکٹ کی تمام سائٹس پر تعمیراتی کام جاری ہے۔ 67کلومیٹر میں سے 34کلومیٹر طویل سرنگوں کی کھدائی مکمل ہوچکی ہے۔ زیرزمین پاورہائوس کی کھدائی 75فیصد اور زیرزمین ٹرانسفارمرزہال کی کھدائی 96فیصد مکمل ہوچکی ہے۔ منصوبے کا ڈی سینڈر 95فیصد اوردریائے نیلم پر نوسیری پل 100 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں