سیاحوں کی گاڑی دریائے سوات میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 16 ستمبر 2018
مقامی افراد نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے 4 افراد کی لاشیں نکال لیں جب کہ 2 کو بچالیا گیا ۔ فوٹو : فائل

مقامی افراد نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے 4 افراد کی لاشیں نکال لیں جب کہ 2 کو بچالیا گیا ۔ فوٹو : فائل

سوات: سیاحوں کی گاڑی دریائے سوات میں گرنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 2 کو بچالیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات کے سیاحتی علاقے وادی کالام جانے والی سیاحوں کی  گاڑی مہوڈھنڈ کے مقام پر دریائے سوات میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 6 افراد دریا کی موجوں کی نذر ہوگئے۔

واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے 4 افراد کی لاشیں نکال لیں جب کہ 2 افراد کو بچالیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا تعلق پنجاب سے ہے جب کہ زندہ بچ جانے والوں میں ڈرائیوراور ایک سیاح شامل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔