امریکا کا پاک بھارت وزرائے خارجہ کی مجوزہ ملاقات کا خیرمقدم

ویب ڈیسک  جمعـء 21 ستمبر 2018
پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات 27 ستمبر کو نیویارک میں ہوگی۔ فوٹو : فائل

پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات 27 ستمبر کو نیویارک میں ہوگی۔ فوٹو : فائل

 واشنگٹن: امریکا نے پاک بھارت وزرائے خارجہ کی مجوزہ ملاقات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوریٹ نے پریس بریفنگ  کے دوران پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات کو دونوں ممالک کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملاقات سے دونوں ملکوں کو مل کر بیٹھنے اور بات کرنے کا موقع ملے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کا مودی کو خط، پاک بھارت مذاکرات کی بحالی پر زور

امریکی ترجمان کا کہنا تھاکہ امریکا پاکستانی اور بھارتی وزرائے اعظم کے درمیان مثبت پیغامات سے بھی آگاہ ہے، امید ہے دونوں ممالک کے درمیان اچھے اور مضبوط تعلقات کے لیے ماحول بنے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارت نے وزیراعظم عمران خان کی پیشکش قبول کرلی

واضح رہے کہ پاکستانی وزیراعظم کی طرف سے بھارتی ہم منصب کو  لکھے گئے خط کے جواب میں گزشتہ روز بھارت نے پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات کے لیے حامی بھر لی ہے جس کے بعد پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات 27 ستمبر کو نیویارک میں ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔