پاکستان کی معیشت مریض بن گئی جس کا بائی پاس جاری ہے اسد عمر

نئے قرضوں كے لیے فی الوقت ایم آئی ایف كے پاس جانے كا كوئی پروگرام نہیں، وزیر خزانہ


Numainda Express September 28, 2018
نئے قرضوں كے لیے فی الوقت ایم آئی ایف كے پاس جانے كا كوئی پروگرام نہیں، وزیر خزانہ (فوٹو : فائل)

وزیر خزانہ اسد عمر نے كہا ہے كہ نئے قرضوں كے لیے فی الوقت ایم آئی ایف كے پاس جانے كا كوئی پروگرام نہیں، پاکستان کی معیشت مریض بن گئی ہے جس کا بائی پاس جاری ہے کاروباری طبقے سے مدد کی درخواست ہے۔

اسلام آباد میں ایوان صنعت و تجارت میں صحافیوں سے گفتگو كرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف كے ساتھ قرض كے حصول كے لیے كوئی مذاكرات نہیں ہو رہے، ان كا جائزہ مشن آیا ہوا ہے جن كے ساتھ معلومات كا تبادلہ ہوتا رہتا ہے، حكومت كی جانب سے نئے قرضوں كے حصول كے لیے ایم آئی ایف كے پاس جانے كا كوئی پروگرام نہیں، جب آئی ایم ایف سے نئے قرضے كے لیے رجو ع كرنا پڑا تو یہ مذاكرات بنیاد ہوں گے۔


قبل ازیں كاروباری طبقے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ملازمتوں اور كاروبار كے فروغ كے لیے ایوان صنعت و تجارت ماسٹر اکنامک پلان بنائے كہ كس قسم كی معیشت اسلام آباد میں ہوسكتی ہے جس سے شہر ترقی كرے، میں چاہتا ہوں اسلام آباد میں رئیل اسٹیٹ كے علاوہ بھی كام ہو، حكومت كاروباری برادری كو معیشت كے فروغ كے لیے ہر قسم كی معاونت فراہم کرے گی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اس وقت مریض كا بائی پاس ہورہا ہے اور مریض پاكستان كی معیشت ہے اس كے بعد آپ كے ساتھ مل كر كام كریں گے، ایف بی آر میں پالیسی میكنگ اور ٹیكس كلیكشن كو علیحدہ كریں گے ٹیكس پالیسی بورڈ بہت جلد بن جائے گا اور بزنس كے نمائندے بھی اس میں شامل ہوں گے۔

مقبول خبریں