ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کوچ 2 میچز کیلیے معطل

اسپورٹس ڈیسک  منگل 16 اکتوبر 2018
آئی سی سی نے اسٹورٹ لاء کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معطل کیا 

آئی سی سی نے اسٹورٹ لاء کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معطل کیا 

 ممبئی: آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کوچ اسٹورٹ لاء کو دو میچز کے لیے معطل کر دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کوچ اسٹورٹ لاء کو دو میچز کے لیے معطل کردیا۔ ویسٹ انڈین کوچ بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز کیران پوول کو آوٹ دینے پر غصے میں آگئے تھے اور انہوں نے ٹی وی امپائر کے کمرے میں جا کر متنازع جملے کسے اور بعد ازاں چوتھے امپائر کے پاس گئے جہاں کھلاڑیوں کی موجودگی میں ان کو برا بھلا کہا۔

آئی سی سی نے ویسٹ انڈین کوچ کی حرکت پر نوٹس لیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کرتے ہوئے تین ڈی میرٹ پوائنٹس دے دیے، 24 ماہ کے دوران 4 ڈی میرٹ پوائنٹس ہونے پر اسٹورٹ لاء کو بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچوں کے لیے معطل کر دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔