پاک بھارت مذاکراتی عمل کی بحالی کے لیے سرگرمیاں تیز

بھارت نواز حکومت کے ساتھ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانا چاہتا ہے ،بھارتی میڈیا


این این آئی June 16, 2013
بھارت نواز حکومت کے ساتھ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانا چاہتا ہے ،بھارتی میڈیا۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں نئی جمہوری حکومت کے قیام کے بعدپاک بھارت مذاکراتی عمل کی بحالی کے سلسلے میں نئی دہلی اوراسلام آباد میں سرگرمیاں تیزہوگئیں۔

دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹریزکے درمیان آنے والے دنوں میں جلدملاقات متوقع ہے جس کے دوران مذاکرات کے شیڈول اور ایجنڈا پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنرسلمان بشیر نے بھارتی وزیر تجارت آنند شرما کے ساتھ ملاقات کی۔



بھارتی میڈیا نے اعلی سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت پاکستان میں نوازشریف کی سربراہی میں بننے والی حکومت کے ساتھ مذاکراتی عمل کوبحال کرنے اور آگے بڑھانے کی خواہاں ہے۔ذرائع کے مطابق جب پاکستان میں انتخابی عمل عروج پرتھاتواس مختصر مدت میں بھی دونوں ممالک کے درمیان بات چیت ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں