جیا کو ہمیشہ سے اداکارہ بننے کی خواہش تھی رابعہ خان

وہ کام کے سلسلہ میں پریشان نہیں تھی، خود کشی سے پورا بالی ووڈ صدمے میں ہے،انٹرویو


این این آئی June 17, 2013
وہ کام کے سلسلہ میں پریشان نہیں تھی، خود کشی سے پورا بالی ووڈ صدمے میں ہے،انٹرویو۔ فوٹو: فائل

اداکارہ جیا خان کی خود کشی کی خبر سے پورا بالی وڈ صدمے میں ہے۔

ان کی موت کے بعد ملنے والے آخری خط سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کس قدر تکلیف میں تھیں اور کن مشکل حالات میں انھوں نے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔جیا خان کی ماں رابعہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ جیا کو ہمیشہ سے اداکارہ بننے کی خواہش تھی۔ وہ جب چھ سال کی تھی تو وہ فلم رنگیلا کے گانوں پر رقص کیا کرتی تھی۔



جیا کی خودکشی کا سبب انھیں فلم نہ ملنا قرار دیا جا رہا تھا لیکن اس پر وضاحت دیتے ہوئے رابعہ خان نے کہاکہ جیا کام کے سلسلے میں پریشان نہیں تھی۔ اس نے شروع سے ہی ایسے چنندہ کردار نبھائے جو اسے پسند آئے۔ اس کے پاس ایک فلم کی آفر تھا جس کے لیے اسے وزن بڑھانے کے لیے کہا گیا تھا۔جیا کے بارے میں انھوں نے مزید کہا کہ وہ ایک سادہ دل، محنتی اور اللہ والی لڑکی تھی جو خدا کو ہر وقت یاد کرتی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں