محمد صلاح نے تحفے کے بدلے میں اپنی شرٹ خاتون شائق کو دے دی

خاتون نے عربی میں لکھے گئے ایک سائن کارڈ سے صلاح کو اپنی جانب متوجہ کیا تھا۔


Sports Desk October 26, 2018
خاتون نے عربی میں لکھے گئے ایک سائن کارڈ سے صلاح کو اپنی جانب متوجہ کیا تھا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

لیور پول کے مصری اسٹار فٹبالر محمد صلاح نے تحفے کے بدلے میں اپنی شرٹ ایک خاتون شائق کو دے دی۔

میچ کے اختتام پر فیلڈ کی جانب آتے ہوئے محمد صلاح اسٹینڈ کی اگلی رو میں بیٹھی ایک خاتون کی جانب گئے اور اپنی شرٹ اس کے حوالے کی جس نے بدلے میں انھیں ایک گفٹ دیا جس کی تفصیل سامنے نہیں آئی، مذکورہ خاتون نے عربی میں لکھے گئے ایک سائن کارڈ سے صلاح کو اپنی جانب متوجہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ ریڈ اسٹار بلغراد کے خلاف چیمپئن لیگ میچ میں ان کے 2گولز کی بدولت ٹیم نے ہوم گراؤنڈ پر 4-0 سے کامیابی حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں