پہلی مرتبہ ملک ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے چیف جسٹس

ہم جلد ترقی کی منازل طے کرلیں گے، چیف جسٹس


ویب ڈیسک October 28, 2018
ڈیم ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں، جسٹس ثاقب نثار فوٹو: فائل

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہےکہ پہلی مرتبہ ملک ترقی کی طرف جاتا محسوس ہورہا ہے۔

لاہور میں حضرت عثمان بن علی المعروف داتا گنج بخشؒ رحمۃ اللہ علیہ کے 975ویں عرس کی تقریبات کے افتتاح کے موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ ملک میں اولیائے کرام کے کئی دربار ہیں، جو رونق اور برکات داتا دربار پر ہے وہ مقبرہ جہانگیر پر نہیں۔ بزرگوں کی تعلیم یہی تھی کہ ہمیں اسلام کی روح پرعمل کرنا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اس ملک کے لیے بہت قربانیاں دی گئیں، ہمیں اس ملک سے پیار کرنا ہے ، اللہ کرے ملک جلد ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو، آج کے دن کی مناسبت سے پہلی دفعہ محسوس ہو رہا ہے کہ ملک ترقی کی طرف ٹیک آف کررہا ہے، ہم جلد ترقی کی منازل طے کرلیں گے۔

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ڈیم ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں، ڈیموں کی تعمیر بہت ضروری ہے، عوام بڑھ چڑھ کر ڈیم فنڈ میں حصہ ڈال رہے ہیں، ہمیں ان ڈیمز کو جلد سے جلد بنانا ہے۔

اس سے قبل چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے تین روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز کیا، عرس کی تقریبات کا آغاز میاں ثاقب نثار نے رسم چادر پوشی سے کیا، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری، صوبائی وزیر اوقاف، سیکرٹری اوقاف بھی چیف جسٹس کے ہمراہ موجود تھے، عرس کی تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں